اسلام آباد

نالہ لئی کے آس پاس جتنی بھی آبادی ہے ہمارے لیے قیمتی ہے

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انشااللہ اسی سال نالہ لئی کا منصوبہ شروع ہوگا، نالہ لئی کے آس پاس جتنی بھی آبادی ہے ہمارے لیے قیمتی ہے، واسا سمیت ریسکیو پولیس فوج اور مقامی انتظامیہ نگرانی کے لیے موجود ہے

وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں نالہ لئی کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نالہ لئی سے متعلق وزیراعظم، عثمان بزدار اور نیس پاک سے میٹنگ جاری ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ نالہ لئی راولپنڈی کا واحد بڑا مسئلہ ہے، نالہ لئی منصوبہ شروع کیا تھا تو 26 ارب کا تھا اب 90 ارب تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پرھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کی عوام کےلیے بڑا اعلان

لوگوں نے اسلام آباد کے سارے نالوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں، نالہ لئی منصوبے کے افتتاح کی خوشخبری 90 دنوں کے اندر دیں گے۔

ہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھاربارش کی وجہ سے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے جاری ہے۔ ترجمان واسا کا کہنا تھا کہ اہم نے نالہ لئی کے کنارے تاجروں کو دکانیں خالی کرنے کی ہدایت کردی، نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close