پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کی عوام کےلیے بڑا اعلان

لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی دارالحکومت کے بعد راولپنڈی میں بھی ڈبل ڈیکر بس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے وسیم اکرم پلس وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بعد گھٹن زدہ ماحول کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بس سروس میں بزرگوں اور بچوں، خصوصی افراد کےلیے ریاعت ہوگی جبکہ کوہ سلیمان سے مری اور بہاولپور کو سیاحتی حب بنائیں گے، کوٹلی ستیاں اور نڑسے مرسی کو ملائیں گے اور جہلم اور چکوال میں جہاں جھیلیں اور قلعے ہیں وہاں سیاحتی مقامات بنائیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نالہ لئی اور رنگ روڈ سے متعلق خوشخبری جلد دیں گے اور یورولوجی استپال بھی جلد کام شروع کردے گا جبکہ مری میں پانی کا مسئلہ
حل کرنے کےلیے فنڈز دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close