اسلام آباد

کل دادو اور جمعہ کو اسلام آباد میں جلسہ کروں گا، عمران خان اعلان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف میں غیرت نہیں ہے اپنی دولت بچانے کیلئے استعفی نہیں دے رہا، میاں صاحب تو ملک کے دشمن بنے بیٹھے ہیں، پاکستان قرضوں میں ڈوبتا جارہا ہے اسے ڈوبنے سے کیسے روکیں گے؟۔ اے آروائے نیوز کے پروگرام "پاور پلے” میں عمران خان نے کل دادو اور اگلے جمعہ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اچھا ہے، عدالت نے قطری خط کو فراڈ قرار دیا او روزیراعظم کیخلاف جے آئی ٹی بنا دی، میں اس بات کو واضح کر دوں کہ جے آئی ٹی تو مجرم پر بنتی ہے جبکہ میاں صاحب فیصلے کے بعد صادق اور امین نہیں رہے۔ میرے خیال میں تو ہونا یہ چاہیے تھا کہ نوازشریف پہلے استعفیٰ دیتے اور ان کیخلاف تحقیقات بعد میں ہوتی۔ ملک کے عہدیدار پر ایسے الزامات لگیں تو ہو ہی نہیں سکتاکہ وہ عہدے سے استعفی نہ دے، نواز شریف نے تمام پیسہ بچوں او ر والدین کے نام پر رکھا ہے اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میاں صاحب ابھی بھی اپنی دولت بچانے کیلئے عہدے پر براجمان ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close