اسلام آباد

پاکستانی فوج کا دستہ یمن سرحد پر پہنچ گیا، اینکرپرسن عاصمہ شیرازی کے انکشاف نے ہنگامہ برپا کردیا

اسلام آباد: ٹی وی چینل کی اینکرپرسن عاصمہ شیرازی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں سعودی عرب جیسا ملک فرقہ وارانہ فسادات کرانے کے لئے مالی وسائل فراہم کرتا ہے،  پاکستان آج ان ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہوگیا ہے جن کے داعش کے ساتھ تعلقات ہیں،افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج راحیل شریف کی قیادت میں پاکستانی فوج کا دستہ یمن کی سرحدوں پر پہنچ گیا ہے اور پاکستانی قوم کی لاعلمی میں سعودیہ کے ساتھ یمن جنگ میں شامل ہوگیا۔ عاصمہ شیرازی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ان ممالک کے ساتھ اتحاد میں شامل ہوا ہے جن ممالک کے جنگجو داعش جیسی تنظیم میں شامل ہوئے۔ ایران، شام، یمن اور عراق داعش کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، ان ممالک کو اس اتحاد میں  شامل نہیں کیا گیا۔ جنرل ر احیل شریف کی اپنے ملک میں بہت عزت تھی لیکن اب ان کو نوکری کی وجہ سے وہ مقام کھونا پڑے گا، پاکستان میں شیعہ سنی کے مستقبل کے بارے میں بھی  کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
عاصمہ شیرازی کے اس دعوے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا اور کئی پاکستانیوں نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑھے ہاتھوں لیا۔رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی کی اینکر پرسن کے الزام میں کوئی صداقت ہی نہیں جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اپنے ایک پالیسی بیان میں یہ واضح کر چکے ہیں کہ افواج پاکستان کا کوئی دستہ سعودی سرزمین سے باہر فرائض سرانجام نہیں دے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close