اسلام آباد

پیمرا نے جیو نیوز کو دہشت گرد احسان اللہ احسان کا انٹرویو نشر کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: پیمرا نے جیونیوز کو کالعد م تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کا انٹرویو نشر کرنے سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیاکہ اتھارٹی کے علم میں یہ بات آئی کہ ایک نجی چینل آج بروز جمعرات (27 اپریل) کو احسان اللہ احسان کا انٹرویو نشر کرنے جارہا ہے، جو واضح طور پر پیمرا کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے، جو اس سے قبل نیشنل ایکشن پلان اور الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی شق نمبر 3 (3) کے تحت جاری کی گئی تھیں۔

پیمرا کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور احسان اللہ احسان اس کے ترجمان رہ چکے ہیں، گذشتہ برسوں کے دوران وہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے ذریعے متعدد شہریوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرچکے ہیں اور ہزاروں بچے، مرد، خواتین اور سول اور ملٹری عہدیداران اس تنظیم کی دہشت گرد کارروائیوں کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں مزید کہا کہ دہشت گردی کی ان کارروائیوں میں جان کی بازی ہارنے والے شہداءکے اہلخانہ کے لیے ایک دہشت گرد تنظیم کے رکن کو کسی بھی حیثیت میں ٹی وی اسکرین پر دیکھنا بہت اذیت ناک ہوگا، خاص کر ایک ایسا عسکریت پسند جو اس سے قبل قتل عام کے متعدد واقعات کی ذمہ داری قبول کرچکا ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close