اسلام آباد

’گرلز ہاسٹل میں یہ کام فوری بند کردو‘ معروف پاکستانی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے حکم دیدیا

اسلام آباد: پاکستان کی بڑی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے لڑکیوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ لڑکیاں ایک ہی بیڈ پر نہ سوئیں، مناسب فاصلہ رکھیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادیہ ملک کی طرف سے ہاسٹل میں مقیم لڑکیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیڈشیئرنگ سختی سے منع ہے،اگرکوئی بھی طالبہ اپنی بہن یا دوست کیساتھ بیڈشیئرنگ کرتے ہوئے سوتے یاایک کمبل میں بیٹھے پائی گئی تو بھاری جرمانہ کیاجائے گا، مناسب فاصلہ رکھیں،اپنے بیڈز کے درمیان بھی کم ازکم دوفٹ تک فاصلہ یقینی بنائیں۔ اس حکم نامے کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا اور بیشترصارفین نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ نے شرارت کے طورپر لڑکیوں کو بھی برا بھلا کہا جس کی وجہ سے نوٹس جاری کرنا پڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close