اسلام آباد

پاکستان بار کونسل نے 5 مئی کو وکلاء برادری کی کانفرنس طلب بلالی

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے مسقتبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے پانچ مئی کو ملک بھر کے وکلاء برادی کی کانفرنس طلب کرلی ہے۔ وائس چیئرمین محمد احسن بھون کہتے ہیں پانامہ معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدنواز شریف عہدے پر رہنے کا خلاقی جواز کھو چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین محمد احسن بھون اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان کونسل چوہدری حفیظ نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کے مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو فوراً اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیئے، نواز شریف کے اپنے عہدے پر موجود ہوتے ہوئے جے آئی ٹی کی رپورٹ کا آنا یقینی نہیں۔ اپنے بیان میں دونوں بارکونسل کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کے معاملے پر آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے 5 مئی کو ملک بھر سے وکلاء برادی کی کانفرنس طلب کرلی ہے۔ جس میں مستقبل کے لائحہ عمل اعلان کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close