Featuredاسلام آباد

پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ائیر لائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا

 اسلام آباد : قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز نے لاہور سے دبئی، شارجہ، دوحہ، استنبول، لندن کے کرائے دو سے تین گنا بڑھادیے

ٹریول ایجنٹس کے مطابق دبئی ایکسپو ٹی 20 ورلڈکپ کے باعث یواے ای کے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، اس صورتحال میں یو اے ای کے لیے 15 نومبر تک کی ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز اسلام آباد سے روانہ

ٹریول ایجنٹس کا بتانا ہےکہ لاہور سے دبئی کا یکطرفہ کرایہ 45 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار ،لاہور سے سعودی عرب کا یکطرفہ کرایہ 60 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔

ٹریول ایجنٹس کے مطابق لاہور سے لندن کا کرایہ جو ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک تھا، وہ اب 3 سے ساڑھے 3 لاکھ تک ہے، پی آئی اے کا لاہور سے دبئی اور ابو ظبی کا کرایہ 50 ہزار سے بڑھ کر 96 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close