اسلام آباد

نہال ہاشمی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد: غیر ذمہ دارانہ بیان پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ سینیٹر نہال ہاشمی نے غیر ذمہ درانہ بیان پر اپنی سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نہال ہاشمی نے اپنا استعفیٰ چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو جمع کرایا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ذمہ داریاں پوری نہیں کرسکتا لہذا میں فوری اپنی سینیٹ رکنیت سے مستعفیٰ ہوتا ہوں۔ اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے سینیٹر نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم ہاؤس طلب کیا اور غیر ذمہ دارانہ بیان کی وضاحت مانگی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نہال ہاشمی کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close