اسلام آباد

حسن نوازنے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلیے وقت مانگ لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم کے چھوٹے بیٹے حسن نواز نے پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی سے پیش ہونے کے وقت مانگ لیا ہے۔گزشتہ روزپاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز4 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی تھی۔ حسین نوازکوآج بھی اپنے چھوٹے بھائی حسن نوازکے ہمراہ پیش ہونا تھا، اس سلسلے میں وہ گزشتہ روزلندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں لیکن اب انہوں نے پیش ہونے کے لیے جے آئی ٹی سے وقت مانگ لیا ہے جب کہ حسین نوازکل صبح 10 بجے جے آئی ٹی میں تیسری بارپیش ہوں گے اور جے آئی ٹی میں اضافی دستاویزات پیش کریں گے۔
دوسری جانب پاناما جے آئی ٹی کے دفترکے باہرسکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ گزشتہ روز حسین نوازکی آمد پر مسلم لیگ (ن) کے درجنوں کارکن جوڈیشل اکیڈمی میں داخل ہوگئے تھے اورناقص سکیورٹی کی وجہ سے کل اسسٹنٹ کمشنر کو بلانا پڑا تھا، جس کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی جانے والا مرکزی راستہ بند کردیا گیا ہے تاہم فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی جانے کیلئے بیت المال کے دفتر والا راستہ کھلا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close