اسلام آباد

پاک بھارت میچ سے قبل انڈین فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ

راولپنڈی:  پاک بھارت کرکٹ میچ سے قبل لائن آف کنٹرول پر انڈین آرمی کی جانب سے شدید گولا باری کی گئی، پاک فوج کے مئو ثر جواب کے بعد دشمن کا توپ خانہ خاموش ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارت فوج نے لائن آف کنٹرول پر نیزہ پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، بھارتی مارٹر گولے کی ذد میں آکر دو شہری زخمی ہوئے ہیں جبکہ پاک فوج کی جانب سے مﺅثر اور بھرپور کارروائی کے بعد دشمن کا توپ خانہ خاموش ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے دوران میدان میں اتر رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close