اسلام آباد

قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں افغان قیادت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ذبیر محمود حیات، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرحدوں کی صورت حال، پاک بھارت حالیہ کشیدگی، افغان بارڈر کی صورت حال اور داخلی امور زیر بحث آئے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا اور کابل میں حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کی گئی۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی نے افغان قیادت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو بھی یکسر مسترد کرتے ہوئے افغانستان میں امن کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close