اسلام آباد

سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی نجکاری کےخلاف جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بینچ بارہ جون کو درخواست کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ میں یہ درخواست جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کے الیکٹریک کی نجکاری غیرقانونی ہے، اس نجکاری سے ایک ادارے کی آجارہ داری قائم ہو جائے گی، لہٰذا سپریم کورٹ اس نجکاری کو کالعدم قرار دے۔ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ بارہ جون کو سماعت کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close