اسلام آباد

جے آئی ٹی کی پیش کردہ رپورٹ انتہائی خطرناک ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپویشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پیش کی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کی بہت ہی خطرناک ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شخصیات آتی ہیں چلی جاتی ہیں لیکن ریاست موجود ہوتی ہے، پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو چند ممبر نہیں بلکہ سپریم کورٹ سمجھتا ہوں، اگر ہر آدمی آئے گا دھمکیاں دے گا تو انارکی پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جے آئی ٹی کی پیش کردہ رپورٹ بہت ہی خطرناک ہے، ہر ذی شعور شخص گھبرایا ہوا ہے کہ کیا ہوگا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے 70 سے 75 ہزار شہری دہشتگردی کی جنگ میں شہید ہو چکے لیکن سعودی عرب میں دہشت گردی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں ہمارے وزیراعظم کو بولنے نہیں دیا گیا، پاکستان کا دوسرے ممالک میں کیا رول ہے، کیا بات کی، خطے کی صورتحال پر وزیر خارجہ آکر ایوان کوبریف کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close