اسلام آباد

نواز شریف سعودی عرب اور قطر کے ممنون حسین ہیں، اعتزاز احسن

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف سعودی عرب اور قطر کے ممنون حسین ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، نواز شریف بند کمرے میں پھنس گئے ہیں، اب ان کو دیوار توڑ کر نکلنا پڑے گا، نواز شریف نے بچنے کے لیے تین منصوبے بنائے ہیں کہ ایک یہ ہے کہ دستاویزات میں ردوبدل اور جے آئی ٹی ممبران خرید کر فیصلہ اپنے حق میں لے لیں یا پھر سپریم کورٹ بنچ کو متنازع کرکے فیصلہ اپنے حق میں لیں اور تیسرا پلان یہ ہے کہ 1998ء کی طرح اپنے گلوں بٹوں کو سپریم کورٹ لے جا کر ہنگامہ آرائی کریں۔

قطر بحران پر وزیر اعظم کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے سے متعلق اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف سعودی عرب اور قطر کے ممنون حسین ہیں، انہوں نے ریاض جاکر سابق امریکی دزیر کارجہ ہنری کسنجر بننے کی ناکام کوشش کی۔ سعودی عرب نے نواز شریف سے سیدھا پوچھا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، شاہ سلمان نے دو ٹوک الفاظ کہا کہ پناہ، پیسے اور تیل ہم سے لیتے ہو اور بات قطر کی کرتے ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close