اسلام آباد

وزیر اعظم نے میڈیا کے سامنے پہلے سے لکھی ہوئی تقریر پڑھی، ثابت ہوگیا کہ انہوں نے کوئی نئی بات نہیں کی، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نے میڈیا کے سامنے پہلے سے لکھی ہوئی تقریر کی اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ انہوں نے جے آئی ٹی میں کوئی نئی بات نہیں کی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی سے نکلنے کے بعد جو میڈیا سے گفتگو کی وہ پہلے سے لکھی ہوئی تقریر تھی جو انہوں نے جے آئی ٹی میں جانے سے پہلے ہی پڑھ لی تھی۔ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ انہوں نے جے آئی ٹی کو نئی چیز فراہم نہیں کی اور نہ ہی کوئی ثبوت دیے، ان کا ایک ہی دفاع تھا اور وہ تھا قطری شہزادے کا خط لیکن اب جبکہ قطری نہیں آرہا تو اب ان کے پاس کوئی چیز موجود نہیں یہ بتانے کے لیے کہ پیسے یہاں سے لندن کے محلات لینے کے لیے کیسے باہر گئے۔

عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ ’نواز شریف کی تقریر میں سب سے شرمناک بات یہ تھی کہ وہ اس معاملے کو اس طرح پیش کررہے ہیں کہ جیسے ان کے خلاف یہ کوئی سازش ہے، اور یہ سازش کون کررہا ہے؟ ان کا اشارہ دو ہی طرف ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ فوج اور عدلیہ مل کر یہ سازش کررہے ہیں۔ میں یہ بات یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جب نئے آرمی چیف اور نئے چیف جسٹس آئے تو مریم نواز نے ٹوئٹ کی تھی کہ اندھیری نکل گئی، طوفان نکل گیا، یعنی حالات اچھے ہوگئے، اس کا مطلب یہ ہے کہ نئے آرمی چیف اور چیف جسٹس دونوں ہی پر انہیں پورا اعتماد تھا اور آج وہ ان ہی پر انگلیاں اٹھارہے ہیں۔انہوں نے ساری زندگی یہی کیا کہ یا تو یہ ایمپائر کو اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں یا اسے انتقام کا نشانہ بناتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close