کشمیر

آزاد کشمیر انتخابات ‘حکومت پری پول ریگنگ کر رہی ہے،پارٹی کی تشکیل نو کا آغاز خیبر پختونخوا سے ہو گا:قمرالزمان کائرہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی کے رہنماقمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں حکومت پری پول ریگنگ کر رہی ہے،پارٹی کی تشکیل نو کا آغاز خیبر پختونخوا سے ہو گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دوروں کا آغاز کر دیا ہے ۔قمرالزمان کائرہ نے کہا بلاول بھٹو نے آج خیبر پختونخوا کی تنظیموں سے ملاقات کی ہے،اجلاس میں آئی ڈی پیز کی دوبارہ بحالی پر زور دیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی تشکیل نو کا آغاز خیبر پختونخوا سے ہو گا ، جلد ہی پارٹی کنونشن کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close