کشمیر

جوہری سلامتی کے اجلاس کے موقع پر کشمیری عوام کا حق خودارادیت کے حق میں پرامن مظاہرہ

جوہری سلامتی کے حوالے سے سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حق میں پرامن مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی برادری کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

واضح رہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں 50 سے زائد ملکوں کے سربراہان عالمی جوہری سلامتی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شریک ہونے کے لئے جمع ہوئےہیں ۔ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اسے برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے اس کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوایا جائے اور اس مسئلے کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور یہاں لوگوں پر ہونے والے ظلم وستم کو روکا جائے۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں لہذا مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں لہذا خطے کے امن اور سکون کے لئے مسئلہ کشمیر کا فوری حل یقینی بنایا جائے۔ کشمیر امریکن کونسل کے صدر ڈاکٹر امتیاز خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے جو کہ عوامی امنگوں کے مطابق کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت پر زور دے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم وجبر کے خاتمے کو یقینی بنائے، ایک اور کشمیری رہنما چوہدری ظہور احمد نے امریکی صدر باراک اوباما کو ان کا 2008 ء میں کیا جانے والا وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ آپ نے 2008 ء میں کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کی جانے والی پاک بھارت کوششوں کے ساتھ تعاون کروں گا اوراس مسئلے کے حل میں کردارادا کروں گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close