کشمیر

غلام نبی فائی نے نبان کی مون کوخط لکھ دیا ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہدا کی تعداد چالیس سے زائد ہوگئی جبکہ کشمیری رہنما غلام نبی فائی نے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر بان کی مون کوخط لکھ دیا ہے

حریت رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی مسلسل چھ روز سے بھارتی جارحیت کی لپیٹ میں ہیں، بھارتی فورسز کی جانب سے آگ وخون میں نہانے کے باوجود کشمیریوں عوام کے حوصلے پست نہ ہوئے۔

کشمیری رہنما غلام نبی فائی نے بان کی مون کوخط لکھ دیا، جس میں بتایا کہ کشمیری سڑکوں پرآزادی مانگ رہے ہیں

نام نہاد جمہورت کے علمبردار بھارت نے وادی میں کرفیو لگا رگھا ہے، سیدعلی گیلانی اورمیرواعظ سمیت متعدد رہنماگرفتار ہیں،انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند ہے

دوسری جانب اسپتال ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز مہلک ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جس سے درجنوں افراد نابینا ہوگئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close