کشمیر

محبوبہ مفتی مقبوضہ کشمیر کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں

سرینگر: پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد وہ مقبوضہ وادی کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بن گئی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ برس ہونے والے نام نہاد ریاستی انتخابات میں محبوبہ مفتی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بی جے پی سب سے بڑی جماعتیں بن کر سامنے آئی تھیں، دونوں جماعتوں نے مخلوط حکومت قائم کرکے محبوبہ مفتی کے والد مفتی سعید کو ریاست کا کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بنایا تھا تاہم ان کی وفات کے بعد دونون جماعتوں میں وزارتوں کے لئے اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔
پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان دوبارہ معاملات طے پاجانے کے بعد محبوبہ مفتی نے مقبوضہ ریاست کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا اور نئے معاہدے کے تحت بی جے پی کو پہلے کے مقابلے زیادہ نمائندگی دی گئی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close