کشمیر

بلاول کی دھواں دار انٹری، توڑ کیلئے ن لیگ کا مریم نواز کو راولا کوٹ لانے کا فیصلہ

راولاکوٹ میں نواز شریف کے جلسہ کی نسبت دو روز قبل راولاکوٹ میں بلاول بھٹو کے دگنے بڑے اور کامیاب جلسہ کے بعد 19جولائی کو راولاکوٹ میں ن لیگ کی اتحادی جماعت کے کے پی پی کے مرکزی انتخابی جلسہ میں ن لیگ نے مریم نواز اور شہبا ز شریف کو لانے صلاح مشورے شروع کر دیے ہیں۔ سات گھنٹے تک ہزاروں افراد کا خلاف توقع کڑے دھوپ میں بلاول بھتو کا انتظار ن لیگ کو نئی مشکل میں ڈال گیا سرکاری اداروں نے بھی اپنی رپورٹ میں بلاول زرداری کے جلسے کو نواز شریف کے جلسے سے زیادہ بڑا اور کامیاب قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close