کشمیر

پی پی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم، 1 شخص جاں بحق ،15 زخمی

کوٹلی (مانیٹرنگ ڈیسک)کوٹلی آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا نکیال کے حلقہ میں ورکرز کنونشن ہورہا تھا جس کیلئے کالج کے گراؤنڈ میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھی کنونشن میں خصوصی طور پر شرکت کرنی تھی تاہم ن لیگ کے کارکنوں نے شرارت کی اور بڑی تعداد میں آکر گراؤنڈ میں موجود پی پی کارکنوں پر شدید پتھراؤ کردیا ۔ لیگی کارکنان کے پتھراؤسے متعدد افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ پولیس نے بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اورشیلنگ  لاٹھی چارج بھی کیا جس سے متحارب گروہ منتشر ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں  پی پی کارکن چودھری منشی جاں بحق ہوگیا جبکہ  15 افراد زخمی  ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close