خیبر پختونخواہ

جنوبی وزیرستان جانے والی گومل زام سڑک سے 10 چیک پوسٹیں ہٹالی گئیں

پشاور: جنوبی وزیرستان جانے والی گومل زام سڑک پر دو چھوڑ کر باقی ساری چیک پوسٹیں ہٹا لی گئی ہیں۔ کرنل عمر نے ایک خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری اور بار بار کی عوامی شکایات کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال گردوی اور تنائی کے مقام پر چیک پوسٹیں قائم ہیں جہاں شہریوں کی سہولت کے لئے جدید سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔کرنل عمر کے مطابق گردوی چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے جدید نظام نصب کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماقبل 12 چیک پوسٹوں پر رکنے سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہوتے تھے لیکن اب ڈھائی یا تین گھنٹوں میں وزیرستان پہنچیں گے۔ چیک پوسٹوں میں کمی آنے پر مقامی لوگوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وانا کے رہائشی جمال نامی ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ اول ان چیک پوسٹوں پر رکنے سے ہمیں خصوصا مریضوں کو سخت دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم اب ڈی آئی خان سے بہت کم وقت میں وانا پہنچیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close