خیبر پختونخواہ

کے پی کے: تاجروں کو بھتے کیلئے کالز افغانستان سے آتی ہیں ، آئی جی نے وفاق کو مراسلہ ارسال کر دیا

پشاور: خیبر پختونخواہ میں تاجروں کو بھتہ ادا کرنے کیلئے افغانستان سے موصول ہونے والی فون کالز کے معاملے پر آئی جی کے پی کے نے وفاق کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

خبر کے مطابق اآئی جی خیبر پختونخواہ نے فون کالز کا معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے رکھتے ہوئے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں تاجروں کو بھتے کےلئے کالز افغانستان سے آرہی ہیں لہذا فغانستان سے موصول ہونے والی کالز کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھتا خوری میں ملوث گروہ افغانستان سے نیٹ ورک چلارہے ہیں اوربھتہ خوری کیلئے 98 فیصد کالز افغانستان سے آرہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close