خیبر پختونخواہ

اہل تشیع اپنی حفاظت آپ کریں، ڈی آئی خان پولیس کا انتباہ

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈی آئی خان پولیس نے شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والوں کو اپنی حفاظت خود یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ کینٹ تھانے کی جانب سے تشیع خاندانوں کو ہدایت نامے ارسال کیے گئے ہیں جن میں انہیں اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے اور اپنے گھروں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ہدایت نامے میں انہیں اپنی حرکات محدود رکھنے اور غیر ضروری سفر خصوصا رات کے وقت عوام سے میل جول نہ رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔ ادھر ایس ایچ او کینٹ کا کہنا ہے کہ ہدایت نامہ پوری شیعہ برادری کے لیے نہیں بلکہ ان کے لیے ہے جنہیں خطرہ درپیش ہو۔ واضح رہے کہ ڈی آئی خان پولیس کی جانب سے یہ اقدام شہر میں شیعہ برادری کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے باعث کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close