خیبر پختونخواہ

پشاور میں ڈینگی کیسے پھیلا، ڈبلیو ایچ او نے پتہ چلا لیا

پشاور: پشاور میں ڈینگی پھیلنے کی وجوہات کا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی پانچ رکنی ٹیم نے پتہ چلا لیا ہے۔ پشاور کے علاقہ تہکال کے 23 مختلف علاقوں سے لئے گئے پانی کے نمونوں میں 87 فیصد ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈینگی وائرس کی بنیادی وجہ موٹر سائیکل مکینک اور لکڑی کی دکانیں ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مچھر مار سپرے یا ہاتھ پاؤں اور چہرے میں اینٹی ماسکیٹو لوشن لگا کر اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ گھروں اور دکانوں میں کھلا پانی ڈینگی وائرس کو پھیلنے میں مدد دیتا ہے۔ دوسری جانب پشاور میں ڈینگی کے مزید 24 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نو کیسز کے ٹی ایچ، دس ایل آر ایچ اور ایک نصیر الدین ٹیچنگ ہسپتال میں سامنے آیا ہے جبکہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 242 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 1547 ہو گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close