خیبر پختونخواہ

تحصیل کچہری میں خودکش حملہ ،دواہلکاروں سمیت16 افراد شہید

چارسدہ : تحصیل شبقدر کی کچہری میں خودکش حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید اور کم ازکم 13 افراد خمی ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے ۔ 

ڈی پی او چارسدہ کے مطابق شہید پولیس اہلکار گیٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے اور اُنہوں نے خود کش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اسی دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ ڈی ایس پی فیاض خان کے مطابق بیشتر  زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

 دھماکے کے بعد فائرنگ بھی سنی گئی  جبکہ  عدالت کے باہر دھماکے کے بعد سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے جبکہ وہاں موجود دیگر گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی ۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close