خیبر پختونخواہ

محرم الحرام، ڈی آئی خان سکیورٹی پلان تشکیل، 5 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے دوران عزاداری کے اجتماعات کو تحفظ دینے کیلئے انتظامیہ نے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق محرم کے پہلے عشرہ میں 5 ہزار سے زاہد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے جبکہ انہیں پاک فوج کی بھی مدد حاصل ہوگی۔ ضلع بھر میں کل 66 تھلہ جات ہیں، جن میں 26 رجسٹرڈ اور40 غیر رجسٹرڈ ہیں تمام ضلع میں147جلوس نکالے جائیں گے جن میں سے71 رجسٹرڈ اور 103 غیر رجسٹرڈ ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سکیورٹی پلان کے مطابق ڈیرہ شہر کو 4 زون 10 سیکٹرز اور 20 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جس میں 5840 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ زونز کے انچارج ایس پی جبکہ ہر سیکٹر انچارچ ڈی ایس پی رینک کا آفیسر ہو گا۔ ضلع بھر میں کل 174 جلوس نکالے جائیں گے، جن میں سے 71 رجسٹرڈ اور 103غیر رجسٹرڈ ہیں۔ محرم الحرام کے پہلے عشرہ کے دوران 642 مجالس منعقد کی جائیں گی۔ عزاداری کے اجتماعات یعنی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے 4 ایس پیز، 10 ڈی ایس پیز، 15 انسپکٹرز، 95 سب انسپکٹرز، 146 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 500 ہیڈ کانسٹیبلز، 4955 کانسٹیبلز سمیت 5840 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔  اس کے علاوہ ایف سی کی پلاٹونز اور پاک فوج کی فورس 20Q RF بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔ ضلع میں 83 داخلی خارجی پوائنٹس پر ناکہ بندیاں ہونگی۔ ان میں سے 18 ناکہ بندیوں پر پاک فوج کے ساتھ پولیس کے جوان بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈی پی اوڈیرہ راجہ عبدالصبورکا کہنا ہے کہ کہ میڈیا کا معاشرے میں اہم کردار ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا پولیس نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کررکھے ہیں ۔کسی کو شر پسندی کی اجازت نہیں دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close