خیبر پختونخواہ

عمران خان کا دورہ گومل یونیورسٹی، 23 ستمبر کو بھی یونیورسٹی کھلی رہیگی

ڈی آئی خان: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان یوں تو وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعوے کرتے ہیں، سب کو برابری کا درس دیتے ہیں مگر خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی موجودگی میں ان دعوﺅں کی سر عام دھجیاں بکھیری جاتی ہیں۔چیئر مین تحریک انصاف کے پرتپاک استقبال کے لئے بھرپور انتظامات کئے جاتے ہیں اور انہیں وی آئی پی پروٹوکول دیا جاتا ہے۔ ایسا ہی کارنامہ گومل یونیورسٹی نے سرانجام دیا ہے، یونیورسٹی نے تحریک انصاف کے سربراہ کے دورے پر یونیورسٹی ملازمین اور اساتذہ کی چھٹیاں بند کردی ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 23 ستمبر بروز ہفتہ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کرنا ہے اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں بھرپور استقبال دینے کے لئے سرکاری تعطیل کو ختم کردیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک جامعہ کا دورہ کریں گے اور اس حوالے سے انہیں بھرپور پروٹوکول دینے کے لئے ہفتے کے دن کسی بھی ملازماور استاد کو چھٹی نہیں ہوگی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close