خیبر پختونخواہ

شادیوں میں ہوائی فائرنگ اور موسیقی پر پابندی عائد

لنڈی کوتل: علماء کرام نے شادیوں میں موسیقی ، ہوائی فائرنگ اور خواجہ سراؤں پر  پابندی عائد کردی۔

گزشتہ روز لنڈی کوتل کے علاقہ زخہ خیل خیبر میں منعقدہ اجلاس میں علماء کرام کی جانب سے موسیقی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کا نکاح نہیں پڑھایا جائے گا اور نہ ہی ان کے خاندان کے کسی میت کا جنازہ پڑھایا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے خاندان کے ساتھ کوئی ہمدردانہ تعلقات نہیں رکھے جائیں گے۔

متفقہ فیصلے میں ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، اجلاس میں سیاسی رہنماؤں اور بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close