خیبر پختونخواہ

فاٹا کے عوام کو ایف سی آر کے کالے قوانین سے نجات دلائیں گے، اقبال ظفر جھگڑا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام کی خودمختاری کے لئے ماسٹر پلان کے تحت منصوبہ بندی کررہے ہیں، مرکزی حکومت فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کا خواب ضرور شرمندہ تعمبیر کریں گی۔ گذشتہ روز تحریک انصاف کے ناراض رکن صوبائی اسمبلی قربان علی خان کے بڑے بھائی حاجی عثمان علی خان کی وفات پر ان کی رہائش گاہ بدرشی نوشہرہ میں تعزیت و فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ ایف سی آر ظالمانہ قانون ہے فاٹا کے عوام کو ایف سی آر کے کالے قوانین سے حکومت وعدے کے مطابق آزادی دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے لئے راہ ہموار ہو چکی ہے، دہشتگردی کے خلاف قبائل نے فرنٹ لائن کا قلیدی کردار ادا کیا، فاٹا کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی اور عنقریب فاٹا کے عوام خوشحالی، امن اور سکون کی زندگی بسر کریں گے، جبکہ افغانستان سے ملحقہ سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے پاک فوج کے ساتھ مل کر جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کررہے ہیں کیونکہ فاٹا میں امن کا قیام پورے ملک میں امن کے قیام کی ضمانت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close