خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کا سرکاری ملازمین کا الاؤنس بند کرنے کا حکم

پشاور: صوبائی محکمہ خزانہ نے ایم ایس ڈگری رکھنے والوں کو ایم فل الاﺅنس کی ادائیگی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے اسے روکنے کا حکم دیا

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے سرکاری محکموں میں خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو دہرے الاﺅنسز کی ادائیگی روکنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نگراں حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیپوٹیشن پر سول سیکرٹریٹ میں خدمات انجام دینے والے ملازمین یا توسیکرٹریٹ کارکردگی الاﺅنس لیں گے یا پھر وہ ڈیپوٹیشن الاﺅنس کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے ایم ایس ڈگری رکھنے والوں کو ایم فل الاﺅنس کی ادائیگی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے اسے روکنے کا حکم دیا اور کہا ہے ہک ایم فل الاﺅنس صرف ایم فل کی ڈگری رکھنے والوں کو ادا کیاجائے، ایم ایس یا کسی دوسری ڈگری پر نہیں دیا جاسکتا۔
محکمہ خزانہ نے غلط طریقے سے مذکورہ الاﺅنسز وصول کرنے والے ملازمین سے سختی سے ریکوری کی ہدایت بھی جاری کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close