Featuredخیبر پختونخواہ

رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بینچ نے اپیلیں منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ علی امین گنڈاپور کے این اے44، پی کے112 اور 113 سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر اختلافات کا شکار، کارکن سراپا احتجاج

وکیل علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بینچ نے علی امین گنڈاپور کی اپیلیں منظور کیں، علی امین صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close