خیبر پختونخواہ

اصلاحات میں تاخیر، فاٹا پارلیمنٹرینز کا قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دوسرے روز بھی جاری

اسلام آباد: فاٹا اصلاحات کو التواء میں ڈالنے کے خلاف قومی اسمبلی کے سامنے فاٹا پارلیمنٹرینز کا احتجاجی دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ جس میں الحاج شاہ جی گل، شہاب الدین خان، ناصر جمال، سینیٹر ہدایت الرحمن اور سینیٹر عبدالرحمن نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں توجہ نہ ملنے پر ایوان کے باہر احتجاج پر مجبور ہو ئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو جلد از جلد خیبر پختونخوا میں شامل کرکے سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار ان قبائلی علاقوں تک بڑھایا جائے۔ انہوں نے فاٹا کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ دو روز میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی اور سینٹ نے کیمپ میں فاٹا کے پارلیمنٹرینز سے اظہار یکجہتی کیا اور انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close