خیبر پختونخواہ

(ن) لیگ اور تحریک انصاف مک مکا کی سیاست کرتی ہیں، آصف زرداری

نوشہرہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف دکھاوے اور مک مکا کی سیاست کرتی ہیں۔نوشہرہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف دکھاوے اور مک مکا کی سیاست کرتے ہیں، چند روز قبل خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات ہوئے جس میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے اکٹھے ووٹ دیئے تھے۔ وہ آج نوشہرہ میں ہیں جو کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا آبائی علاقہ ہے، وہ پرویز خٹک کو اچھی طرح جانتے ہیں کبھی وہ میرے دفتر میں بیٹھے رہتے تھے، جو اپنے آبائی علاقے کو نہیں بنا پائے وہ نیا پاکستان کیا بنائیں گے۔انہوں نے تو خیبر بینک تک کو نہیں چھوڑا۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام فقیروں اور درویشوں کی وجہ سے پھیلا، وہ خود بھی صوفیائے کرام کی دھرتی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہمیں پاکستان اور پختونوں کی قدر کرنی چاہیے، ہم نے پختونوں کو شناخت اس لیے دی کہ بھارت پختونخوا میں نہ گھسے اور پختون اپنی شناخت پاکستان کے ساتھ رکھیں، ہم سب کے ساتھ مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، بھارت میں بی جے پی کے خوف سے ووٹ دیتے ہیں، ہم نے پہلے بھی کانگریس کوہرایا تھا آج بی جے پی کو ہرانا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close