خیبر پختونخواہ

کرم ایجنسی میں بم دھماکے میں کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید، 3 زخمی

کرم ایجنسی: پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے کیپٹن سمیت 4 ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے پاک افغان خرلاچی بارڈر کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جب کہ شہدا کی میتوں کو پارا چنار روانہ کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق اہلکاروں میں کیپٹن حسنین، سپاہی سعید باز ، سپاہی قادر اور سپاہی جمعہ گل شامل ہیں جب کہ نائیک انور ،سپاہی ظاہر اور لانس نائیک شیر افضل زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی اہلکار سرچ پارٹی کا حصہ تھے اور امریکی کینیڈین شہریوں کے اغوا میں ملوث ملزمان کو تلاش کر رہے تھے۔ واقعے كی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیكیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا۔ سكیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close