خیبر پختونخواہ

جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

ایبٹ آباد:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید کو کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور کے بیجز لگائے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کے بچاؤ میں آرمی میڈیکل کور کا کردار قابل تعریف ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ آرمی میڈیکل کور فوج اور شہریوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close