خیبر پختونخواہ

عمران خان کی نظریں تخت اسلام آباد پر مرکوز ہیں، اسفندیار ولی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے پشاور کے حلقہ این اے 4 کے ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام عائد کر دیا، کہتے ہیں الیکشن کمیشن کو کچھ نظر نہیں آ رہا۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں این اے 4 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں چمکنی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ این اے 4 میں ٹرانسفارمروں کی سیاست ہو رہی ہے، نواز شریف نے فاٹا کے انضمام کا وعدہ کیا تھا لیکن مُکر گئے، ہم فاٹا کو صوبے کا حصہ بنا کر رہیں گے، پی ٹی آئی نے ساڑھے 4 سال میں صوبے کیلئے کچھ نہیں کیا، یہاں میٹرک پاس کو بھی ڈاکٹر بھرتی کیا جا رہا ہے۔ سربراہ اے این پی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی نظریں تخت اسلام آباد پر مرکوز ہیں، ان کو صوبے کی ترقی اور خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں، ان کے اپنے ساتھی ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے معاملے پر خیبر پختونخوا حکومت کا مرکزی حکومت سے گٹھ جوڑ ہے، نواز شریف کو ہٹانے سے کرپشن ختم نہیں ہوگی، پانامہ پیپرز میں شامل تمام افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے، پانامہ پیپرز میں ایسے افراد کے نام بھی شامل ہیں جن کے نام پر 30 سے 35 کمپنیاں ہیں، چیئرمین نیب کو ان کے خلاف بھی کارروائی کرنی چاہیئے۔ اسفندیار ولی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل بیٹھ کر غلط فہمیاں دور کرنی چاہیں، بصورت دیگر ہمارے علاقے میں خوشحالی نہیں آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close