خیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان کے اساتذہ سراپا احتجاج

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسمعیل خان میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کئے گئے اساتذہ نے مستقلی کا مطالبہ پورا نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی گی۔ مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گذشتہ 4 سالوں سے وہ ایڈہاک بنیادوں پر ملازمت کر رہے ہیں اور ان کی آمد سے سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم میں بہتری آئی ہے جس کا اعتراف خود حکومت بھی کرتی ہے، لہٰذا اب حکومت ہماری مستقلی کا اعلامیہ جاری اور دیگر اساتذہ کو حاصل مراعات فراہم کرے۔ مظاہرے میں شریک ایک استاد نے بتایا کہ کالج اساتذہ کو مستقل کر دیا گیا، لہٰذا ہمارا بھی حق بنتا کہ ہمیں بھی مستقل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی دعوے کے مطابق نجی سکولوں سے ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچوں نے سرکاری سکولوں میں داخلہ لیا ہے جو این ٹی ایس اساتذہ ہی کی کامیابی ہے۔ ڈیرہ اسمعیل خان کے ان برسر احتجاج اساتذہ نے دھمکی دی کہ اگر 28 اکتوبر تک ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو 29 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ اور بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کے سامنے دھرنا دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close