خیبر پختونخواہ

جے یو آئی (ف) کے سوا تمام فاٹا کے اراکین پارلیمان فاٹا انضمام پر متفق ہیں، غالب خان وزیر

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے سیفران غالب خان وزیر نے کہا ہے کہ جمیعت علماء اسلام (ف) کے سوا فاٹا سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین پارلیمان فاٹا انضمام پر متفق ہیں۔ وزارت سیفران میں فاٹا کے اراکین پارلیمان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بڑی خوشی کا موقع ہے کہ فاٹا کے تمام اراکین نے انضمام پر اتفاق کیا ہے اور اس حوالے سے اپنی سفارشات بھی پیش کی ہیں۔ غالب خان وزیر نے مزید کہا کہ فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد جلد شروع کیا جائے گا تاہم تب تک فاٹا کو گلگت بلتستان کی حیثیت دی جائے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں فاٹا کے رکن قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد قبائل کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔ انہوں نے سیفران کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ سے گلہ کیا کہ اصلاحات کے حوالے سے وعدہ خلافی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی کے اگلے سیشن فاٹا اصلاحات کا بل پیش کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close