خیبر پختونخواہ

وادی نیلم میں مسافر جیپ دریائے میں جاگری 13 افراد جاں بحق

وادی نیلم میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جیپ حادثے کے 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مسافر جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جارہی تھی۔

پولیس کے مطابق جائے حادثہ پر گھاس کاٹتے ہوئے خاتون اور 2 بچے بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا تاہم بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close