خیبر پختونخواہ

فاٹا میں پرائمری و مڈل امتحانات کا انعقاد

فاٹا میں پہلی بار پرائمری اور مڈل لیول کے امتحانات کا انعقاد کیا گیا جس میں جنوبی وزیرستان کے بچے بازی لے گئے۔ سماءٹی وی کے مطابق بچوں کی ذہانت جاننے کیلئے مخصوص قسم کے امتحانات میں ریاضی ، انگلش ،سائنس ، اردو اوردیگر مضامین شامل کئے گئے تھے ۔امتحانا ت میں فاٹا سے 36ہزار طلبا نے حصہ لیا تاہم امتحانات کے نتائج میں جنوبی وزیرستان کے طالب علموں نے سب کو حیران کر دیا اور پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔امتحانات کے نتائج کا اعلان گورنر ہاﺅس خیبر پختونخوا میں کیا گیا اور اس موقع پر گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close