خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخواہ ۔پشاورکے علاقے ملاگوری سے 4 بوری بند لاشیں برآمد

پشاور: علاقہ ملاگوری میں تھانہ ریگی کی حدود سے چار بوری بند لاشیں ملیں۔
تھانہ ریگی پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ملا گوری میں کھیتوں سے چار بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ چاروں لاشیں مردوں کی ہیں جن کی عمر بیس سے اٹھائیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کرتفتیش شروع کردی۔ایس ایچ او تھانہ ریگی کا کہنا ہے کہ بوریوں سے ملنے والی لاشوں پربظاہر تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔ ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔
پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت کے لئے نادرا سے مدد لی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close