خیبر پختونخواہ

پشاور حملہ کامیاب ہوجاتا تو سینکڑوں ہلاکتیں ہوسکتی تھیں، آئی جی خیبرپختونخوا

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے آئی جی صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں بڑے جانی نقصان کو بچالیا اگر پشاور حملہ کامیاب ہوجاتا تو سیکڑوں ہلاکتیں ہوسکتی تھیں۔ پشاور میں زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ حملے کے بعد واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے آئی جی صلاح الدین نے کہا کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ریپڈ رسپارنس ٹیم تین سے پانچ منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرکے کئی قیمتی جانوں کو بچالیا۔ دہشت گرد برقع پہن کرآئے تھے جنہوں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں اور اندر داخل ہوتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس، آرمی اور دیگر سیکورٹی اداروں میں بہترین کوآرڈی نیشن نے حملہ آوروں کو ہاسٹل میں داخل ہونے سے روک دیا۔ آئی جی نے کہا کہ حملہ آوروں نے پہلے ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ پرتعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں طالب علم ،چوکیدار اور کچھ شہری شہید ہوئے جب کہ آرمی کےدو افسران کی بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے آپریشن کے ساتھ طلبا کا انخلا بھی کیا ، طالب علموں کو بکتر بند میں بٹھا کر باہر لایا گیا جب کہ فورسزنے دیگر ہاسٹلوں کو دہشت گردوں کے پہنچنے سے پہلے کور کرلیا تھا،موثر اور برقت کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کو مزید خونریزی کرنے کا موقع نہ مل سکا اور طلبا کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close