خیبر پختونخواہ

ہوٹل میں موجود مشتبہ شخص پولیس مقابلہ میں ہلاک

پشاور کے ہوٹل میں موجود شخص پولیس سے فائرنگ کے تبادلہ میں مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ ڈبگری میں رات گئے ایک شخص نے کرائے پر کمرہ لیا اور ہوٹل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صبح اسے جگا دیا جائے۔مقررہ وقت پر ہوٹل کے عملہ کا رکن اسے جگانے گیا تو اس نے کمرہ کے اندر فائرنگ شروع کردی جس پر ہوٹل انتظامیہ اور مکینوں میں شدید خوف وہراس پیدا ہوگیا۔

فائرنگ پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کی جانب سے ہوٹل میں گیس بم پھینکے گئے تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جا سکے لیکن وہ بے ہوش نہ ہو ااور پولیس پرفائرنگ کردی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی شروع کردی جس میں وہ مارا گیا.

نجی ٹی وی کے مطابق آپریشن سے پہلے پولیس نے اردگرد کی تمام دکانوں کوبند کروا دیا۔ملزم کی ہلاکت کے بعد ہوٹل کی مزید تلاشی لی گئی اور اسے کلیئر قرار دیدیا گیا۔ہوٹل کو لکھوائے گئے پتہ کے مطابق مشکوک شخص کا تعلق وزیرستان سے ہے۔مشتبہ شخص کی مزید شناخت کیلئے سکیورٹی ادارے اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close