خیبر پختونخواہ

اپر دیر، لڑکی اغواء کرنے کی کوشش ناکام

پشاور: اپر دیر کی پولیس نے چند ملزمان کی جانب سے ایک لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ عشیری درہ کے علاقے ناشامل سے ایک لڑکی اغوا کرلی گئی ہے جس پر فورا ناکہ بندی کی گئی اور اغواکاروں کو گرفتار کرکے لڑکی بازیاب کرالی گئی۔ پولیس کے مطابق اغواکاروں میں مردان تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے دو بھائی رحم زاد اور حیات خان جبکہ عشیرئی درہ کے دو افراد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق رشتہ کے تنازعے پر مذکورہ خاتون کی مدد سے ملزمان لڑکی کے گھر گھسے ہیں جہاں اس کے والدین کو زدوکوب کرنے کے بعد لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے مجروح والدین کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے جبکہ تمام پانچ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close