خیبر پختونخواہ

نوشہرہ میں تین افراد کی لاشیں برآمد

آج صبح نوشہرہ کے علاقے جبی سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں ،لاشوں پرگولیوں کے متعدد واضح نشانات ہیں تاحال تینوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم میتوں کے لواحقین ابھی تک سامنے نہیں آسکے ہیں پولیس نے ضابطے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے تینوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میتوں کے ورثاء کی تلاش کے لیے تمام تھانوں کو مطلع کردیا گیاہے لواحقین کے ملتے ہی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور لواحقین کے بیانات کی روشنی میں کیس کی تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ابتدائی طورپرخٰیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ تینوں افراد کو خاندانی دشمنی کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close