خیبر پختونخواہ

ٹرمپ کے بیان کیخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

پشاور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت امریکی بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے رکن فخراعظم وزیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کرائی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا بیان حقیقت کے برعکس ہے، امریکا ہماری قربانیوں کا مالی قدر سے موازنہ کر رہا ہے لہذا وفاقی حکومت امریکی بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close