خیبر پختونخواہ

اغواء کئے گئے دو بچوں کی ڈرامائی بازیابی

باجوڑ: باجوڑ ایجنسی کے تحصیل خار سے نامعلوم افراد نے 2 بچوں کو اغواء کرلیا تاہم بعد ازاں دونوں بچوں کو ارنگ کے پہاڑوں سے بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحصیل خار کے علاقہ غوزانو شاہ سے نامعلوم افراد نے 12 سالہ محمد طاہر اور 9 سالہ امجد علی کو اس وقت اغواء کیا جب وہ سکول سے چھٹی کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیٹیکل انتظامیہ حرکت میں آگئی اور لیویز فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شرو ع کردیا جس کے دوران دونوں بچوں کو ارنگ کے پہاڑی علاقے سے بحفاظت بازیاب کرلیا گیا تاہم اغواء کاروں کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہ ہوسکا کہ بچوں کو کس نے اور کس مقصد کےلئے اغواء کیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close