خیبر پختونخواہ

عوام کی محبت نوازشریف کی برسوں کی کمائی ہے، مریم نواز

ہری پور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دینے والوں نے چار سال میں کوئی کام کیا ہوتا تو انہیں امپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا۔ ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ سازشیوں نے جب پہلاحملہ کیا تھا تو ہری پور والوں نے ہی انہیں مزا چکھایا تھا۔ ہر الیکشن میں عوام نے نوازشریف کو زیادہ ووٹ دیے، عوام کی محبت نوازشریف کی برسوں کی کمائی ہے۔ یہ کیسی نااہلی ہے کہ اقامہ کے سزایافتہ تو محبتیں سمیٹ رہے ہیں اور پاناما پاناما کہنے والے خالی کرسیوں کے سامنے رو رہے ہیں۔ دو دن پہلےدیکھا کہ سازشیوں کی پوری ٹیم عوام سےشکست کھاگئی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے مخالفین کا نام لو تو دھاندلی کا رونا دھونا یاد آتا ہے، مخالفین نا تو استعفیٰ لے سکے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات کراسکے۔ 2018ء میں دھاندلی کارونا مت رونا کیونکہ خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں، کنٹینر پر چڑھنے والوں کی شکلوں پر 2018ء کا فیصلہ واضح تھا۔ عوام مسلم لیگ (ن) کو پھرسے کامیابی دلائیں گے کیونکہ جب نواز شریف بجلی گھر بنارہے تھے تو وہ کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دے رہے تھے۔ اگر انہوں نے چارسال میں کوئی کام کیا ہوتا تو امپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا، انہوں نے ناکامی کا بدلہ پارلیمنٹ کوگالی دے کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close